ڈی جے براوو کی آواز میں ’کوئٹہ وی دی گلیڈی ایٹرز‘

کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے کھلاڑی ڈی جے براوو نے اپنی ٹیم کے لیے گلوکاری کے جوہر دکھا کر’وی دی گلیڈی ایٹرز‘ سے شائقین کا دل جیت لیا۔

پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) 4 کے پلے آف مرحلے میں جگہ بنانے والی ٹیم کوئٹہ گلیڈی ایٹرز فائنل جیتنے کے لیے بے تاب ہے جس کے لیے ٹیم کے تمام کھلاڑی پرجوش ہیں لیکن اس کے ساتھ کھلاڑی شائقین کو انٹرٹینمنٹ کا تڑکا بھی بھرپور دے رہے ہیں۔

ڈی جے براوو نے اپنی ٹیم کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے لیے ’کوئٹہ وی دی گلیڈی ایٹرز‘ گانا گا کر سب کی توجہ اپنی جانب کھینچ لی ہے ۔

ڈی جے براوو کا ’کوئٹہ وی دی گلیڈی ایٹرز‘ گانا 2 منٹ 20 سیکنڈ پر مشتمل ہے جس میں انہوں نے دلچسپ انداز سے ٹیم کے تمام کھلاڑیوں کے نام لیے ہیں۔
دیکھا جاسکتا ہے کہ کپتان سرفراز احمد سمیت شین واٹسن، عمر اکمل، احمد شہزاد اور دیگر کھلاڑی جشن مناتے ہوئے رقص کر رہے ہیں اور پی ایس ایل 4 کا ٹائٹل جیتنے کے لیے پرجوش ہیں۔

واضح رہے کہ ڈی جے براوو کا ’چیمپیئن چیمپیئن‘ گانا دنیا بھر میں مقبول ہے۔

It's only fair to share...Email this to someoneBuffer this pageDigg thisShare on FacebookShare on Google+Tweet about this on TwitterShare on LinkedInShare on RedditPin on Pinterest

Comments

comments

اپنا تبصرہ بھیجیں