پی ایس ایل کوالیفائر: پشاور کا کوئٹہ کیخلاف ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ

کراچی: پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے چوتھے ایڈیشن کے کوالیفائر میچ میں پشاور زلمی نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے خلاف ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا ہے۔

نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں کھیلے جارہے میچ میں زلمی کے کپتان ڈیرن سیمی نے ٹاس جیت کر سرفراز الیون کو پہلے بیٹنگ کرنے کی دعوت دی ہے۔

ایونٹ میں دونوں ٹیمیں اب تک 7،7 میچز جیت چکی ہیں اور دونوں کے پاس 14 پوائنٹس ہیں جب کہ اسکور بورڈ پر پشاور زلمی سرفہرست ہے اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کا دوسرا نمبر ہے۔

آج کامیاب ہونے والی ٹیم براہ راست فائنل کے لیے کوالیفائی کرجائے گی جب کہ شکست کا سامنا کرنے والی ٹیم کے پاس ایونٹ میں رہنے کے لیے ایک اور موقع ہوگا۔

کوئٹہ گلیڈی ایٹرز اور پشاور زلمی میں سے جو بھی ٹیم آج شکست کا شکار ہوگی وہ کراچی کنگز اور اسلام آباد یونائیٹڈ کے میچ کی فاتح ٹیم سے ٹکرائے گی۔

It's only fair to share...Email this to someoneBuffer this pageDigg thisShare on FacebookShare on Google+Tweet about this on TwitterShare on LinkedInShare on RedditPin on Pinterest

Comments

comments

اپنا تبصرہ بھیجیں