ماہرہ خان کا فلم ’’باجی‘‘ کیلئے نیک خواہشات کا اظہار

اداکارہ ماہرہ خان نے پاکستانی فلم باجی کے لئے نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر پیغام میں ماہرہ خان کا کہنا ہے کہ میرے بعض پسندیدہ افراد نے اس فلم پر کام کیا ہے، ان تمام افراد کے لئے نیک خواہشات کا اظہار کرتی ہوں۔

واضح رہے کہ اداکارہ میرا طویل عرصے بعد فلم ’’باجی‘‘ کے ذریعے بڑی اسکرین پر واپس آرہی ہیں، فلم کا پہلا پوسٹر جاری کیا گیا ہے جس میں اداکارہ میرا اور ماڈل آمنہ الیاس جلوے بکھیرتی نظر آرہی ہیں۔

فلم کی کہانی 70 اور80 کی دہائی کی پاکستانی فلم انڈسٹری اور آج کے ماڈرن سینما کے گرد گھومتی ہے۔

ہدایت کار ثاقب ملک کی فلم ’’باجی‘‘ میں اداکارہ میرا اور آمنہ الیاس کے علاوہ اداکار عثمان خالد بٹ، محسن عباس حیدر، علی کاظمی، نشو بیگم اور نیر اعجاز اداکاری کے جوہر دکھاتے نظر آئیں گے۔

It's only fair to share...Email this to someoneBuffer this pageDigg thisShare on FacebookShare on Google+Tweet about this on TwitterShare on LinkedInShare on RedditPin on Pinterest

Comments

comments

اپنا تبصرہ بھیجیں