عدیس ابابا حادثہ، ملائیشیا میں بوئنگ طیاروں پر پابندی

ایتھوپیا ایئرلائن کے طیارے کے حادثے کے بعد ملائیشیا نے اپنی فضائی حدود بوئنگ 737 میکس 8 طیاروں کے لیے بند کردی۔

جبکہ اس سے قبل چین، سنگاپور، ایتھوپیا اور انڈونیشیا 737 بوئنگ طیاروں کو گراؤنڈ کر چکے ہیں۔

عدیس ابابا حادثہ، ملائیشیا میں بوئنگ طیاروں پر پابندی
ملائیشین سول ایوی ایشن کے مطابق بوئنگ 737 میکس 8 طیاروں کا فلائٹ آپریشن فوری معطل کیا جا رہا ہے، بوئنگ طیاروں کی ملائیشیا میں آمدورفت اور ملائیشین فضائی حدود سے گزرنے پر تاحکم ثانی پابندی ہوگی۔

ایتھوپین ائرلائن کے فضائی حادثے کے بعد چین، سنگاپور، ایتھوپیا اور انڈونیشیا نے بھی بوئنگ 737 طیارے گراؤنڈ کر دیئے ہیں۔

اتوار کو ایتھوپین ائرلائن کا عدیس ابابا سے نیروبی جانے والا بوئنگ 737 طیارہ گر کر تباہ ہو گیا تھا، حادثے میں 157 افراد ہلاک ہوئے تھے۔

It's only fair to share...Email this to someoneBuffer this pageDigg thisShare on FacebookShare on Google+Tweet about this on TwitterShare on LinkedInShare on RedditPin on Pinterest

Comments

comments

اپنا تبصرہ بھیجیں