سندھ ہائیکورٹ میں شاہ زیب قتل کیس کی سماعت

سندھ ہائیکورٹ میں شاہ زیب قتل کیس کی سماعت کے دوران ملزمان کی سزا کے خلاف اپیلوں پر فیصلہ محفوظ کرلیا گیا ہے۔

عدالت میں مدعی وکیل نے بتایا کہ مقتول کے والد کا انتقال ہوگیا ہےجبکہ مدعی کے پسماندگان میں بیوہ اور دو بیٹیاں ہیں۔

تینوں خواتین بیرون ملک ہیں اور عدالت نہیں آنا چاہتی ہیں جس پر عدالت نے کہاکہ عدالتی نمائندہ کسی طرح رابطہ کرلے توسمجھوتے کی تصدیق کرسکتے ہیں۔

واضح رہے کہ سرکار نے ملزمان اور مدعی کے درمیان سمجھوتے پر اعتراض کیا تھا،عدالت میں کہا گیا تھا کہ اسپیشل پبلک پراسیکیوٹر کی رضامندی کےبغیرسمجھوتاپیش نہیں کیاجاسکتا۔

عدالت نے سوال کیاکہ مقتول کے ورثا کہا ں ہیں اور کم سے کم ان کا ایڈریس ہی ریکارڈ پر ہونا چاہیے، جس سے بھی ان کو خطرہ ہے ان کے خلاف مقدمہ درج کرائیں ،آخر کب تک چھپتے رہیں گے۔

عدالت کے سوال پر وکیل نے بتایا کہ ورثا بیرون ملک مقیم ہیں انھیں ملزمان سے نہیں سوشل میڈیا سے خطرہ ہے۔

It's only fair to share...Email this to someoneBuffer this pageDigg thisShare on FacebookShare on Google+Tweet about this on TwitterShare on LinkedInShare on RedditPin on Pinterest

Comments

comments

اپنا تبصرہ بھیجیں