بہاول پور میں‌شجر کاری مہم کا آغاز

بہاول پور(ویب ڈیسک)درخت انسانی زندگی کے لیے بنیادی اہمیت کے حامل ہیں۔شجر کاری ثواب، اقتصادی فوائداور بہتر صحت کا ذریعہ ہے۔بڑھتی ہوئی ماحولیاتی آلودگی پر قابو پانے کے لیے شجر کاری مہم کو فروغ دینا وقت کی اہم ضرورت ہے۔ان خیالات کا اظہارضلعی چیئرمین عشرو زکوٰاۃ رائے غلام حسن ڈاہانے ای فاریسٹری اور فارسٹ ڈپارٹمنٹ بہاول پور کے باہمی اشتراک سے ووکیشنل ٹریننگ انسٹیٹیوٹ گرلز کیمپس میں شجر کاری مہم کا افتتاحی پودا لگاتے ہوئے کیا۔

اس موقع پر پرنسپل افشاں صدیق اور ضلعی کوآرڈینیٹر ای فاریسٹری میاں عمر امجد نے اس مہم کی اہمیت کو اجاگر کرتے ہوئے کہا کہ شجرکاری مہم کوکامیابی سے ہمکنار کرنا اور درختوں کے تحفظ کو یقینی بناناہم سب کی مشترکہ ذمہ داری ہے لہٰذا ہمیں اس ذمہ داری کو بطریق احسن پورا کرنا ہوگا۔اس مقصد کے لیے تمام کمیونٹیز کو شجر کاری مہم میں اپنا کردار ادا کرتے ہوئے لوگوں کو درختوں کی اہمیت کے متعلق شعور دینا چاہیے۔

رینج آفیسر زاہد علی نے اپنے ہم وطنوں پر زور دیتے ہوئے کہا کہ وہ اس نیک مقصد میں فارسٹ ڈپارٹمنٹ کا ساتھ دیں اور آئندہ آنے والی نسلوں کے لیے بہتر ماحول کی فراہمی کو یقینی بنانے کے لیے کم از کم ایک درخت ضرور لگائیں۔اس موقع پرکوآرڈینیٹر ای پاکستان ساؤتھ پنجاب ڈاکٹر عبدالرحمٰن ارائیں، شاہزیب خان، سعد الرحمٰن ملک، راؤ نعیم شوکت اور شہزاد فیصل و دیگر بھی ہمراہ تھے۔

It's only fair to share...Email this to someoneBuffer this pageDigg thisShare on FacebookShare on Google+Tweet about this on TwitterShare on LinkedInShare on RedditPin on Pinterest

Comments

comments

اپنا تبصرہ بھیجیں