بھارت: عام انتخابات کے شیڈول کا اعلان آج کیا جائیگا

بھارتی الیکشن کمیشن بھارت میں ہونے والے عام انتخابات کے شیڈول کا آج شام اعلان کرے گا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق بھارت میں ہونے والے انتخابات 7 سے 8 مراحل میں دو ماہ کے دوران ہونے کا امکان ہے۔ الیکشن کمیشن کے مطابق 543 حلقوں کے لیے 10 لاکھ پولنگ اسٹیشن بنائے جائیں گے۔
بھارت کی موجودہ لوک سبھا اسمبلی کی مدت 3 جون کو ختم ہورہی ہے ۔الیکشن کمیشن پریس کانفرنس میں آج تاریخوں کا اعلان کرے گا۔

اس کے علاوہ یہ بھی کہا گیا ہے کہ آندھراپردیش، اڑیسہ، سکم اور ارونا آچل پردیش میں لوک سبھا کے ساتھ ساتھ ریاستی انتخابات کا اعلان بھی متوقع ہے۔

یہ ابھی واضح نہیں کہ مقبوضہ کشمیر میں بھی عام انتخابات کے ساتھ ریاستی انتخابات کے لیےبھی ووٹنگ ہو گی یا نہیں۔ تاریخوں کا اعلان ہوتے ہی کوڈ آف کنڈکٹ نافذ العمل ہوجائے گا۔

It's only fair to share...Email this to someoneBuffer this pageDigg thisShare on FacebookShare on Google+Tweet about this on TwitterShare on LinkedInShare on RedditPin on Pinterest

Comments

comments

اپنا تبصرہ بھیجیں